Translate

Monday, 1 July 2013

انصار عباسی کے کالم ‘سود کی لعنت اور ہمارا حالیہ بجٹ‘ سے لیا گیا ایک اقتباس

مولانا ( طارق جمیل) کا کہنا تھا کہ وہ تبلیغ کے سلسلے میں مراکش جا رہے ہیں اور واپسی پر وزیر اعظم سے ملاقات کی کوشش کریں گے تاکہ سود کے خاتمے کی سلسلے میں بات ہو سکے. میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ مولانا طارق جمیل صاحب کی وزیر اعظم سے ملاقات کا جلدانتظام کریں. اگرچہ کہا جاتا ہے کہ حکمرانوں کا ایمان اقتدار اور حکومت ہوتا ہے مگر اس کے باوجود میری الله سے دعا ہے کہ وہ وزیر اعظم صاحب کے دل میں وہ بات ڈالیں جو سود جیسی لعنت کے خاتمے کا سبب بنے. مجھے سمجھ نہیں آتی کہ مسلمان ہوتے ہوئے اور یہ جانتے ہوئے کہ سود ایک گناہ ہے، جس کے خلاف الله اور اس کے رسول (S. A . W ) کی جنگ ہے، اس حقیقت کے باوجود پاکستان کے حالیہ بجٹ کا سب سے بڑا حصّہ (Rs .1154 billion ) صرف سود کی ادائیگی کے لئے مختص کیا گیا ہے.

انصار عباسی کے کالم ‘سود کی لعنت اور ہمارا حالیہ بجٹ‘ سے لیا گیا ایک اقتباس

No comments:

Post a Comment